سائوتھ ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کا اہم اجلاس ، ڈاکٹر عارف حفیظ فیڈریشن کے نائب صدر منتخب

جمعرات 11 اگست 2022 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) سائوتھ ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کا اہم اجلاس تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ،بھارت، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال نے شرکت کی۔ جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت سیپاک ٹاکرا فیڈریشن آف انڈیا کے صدر ایس آر پریم راج نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب اور رواں سال دسمبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والی سائوتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کے بارے میں غور کیا گیا ۔

نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں انڈیا کے ڈاکٹر ایس آر پریم راج صدر جبکہ پاکستان کے ڈاکٹر عارف حفیظ نائب صدر ، نوشاد احمد خان سیکرٹری جنرل اور شبیر احمد ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے آخر میں بنگلہ دیش میں سائوتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 2023 کے اوائل میں پاکستان میں جونیئر سائوتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ منعقد ہوگی۔