ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل نہ دینے کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر

جمعہ 12 اگست 2022 16:09

ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل نہ دینے کے فیصلے پر سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل نہ دینے کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی کو وزیر اعلی پنجاب قرار دینے کا مختصر فیصلہ واپس لیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکیسویں ترمیم کیس میں آٹھ ججز نے پارٹی سربراہ کو اہم ترین شخص قرار دیا۔ عدالت نے کہا تھا کہ ووٹ پارٹی سربراہ کے نام پر ہی ملتا ہے۔تین رکنی بینچ سپریم کورٹ کے لارجز بینچ کے فیصلوں کا پابند ہوتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل تریسٹھ اے سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرکے فل کورٹ میں مقرر کی جائیں۔