یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ خطرناک ہے،اقوام متحدہ

پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے،فریقین

جمعہ 12 اگست 2022 19:48

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے۔اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں اداری(آئی اے ای ای) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ جنوب مشرقی یوکرین میں زاپورپزہیا جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فریقین سے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کو زاپوریزہیا میں مشن چلانے کی اجازت دی جائے۔روس اور یوکرین کی افواج نے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ کے دوران ایک دوسرے پر گولہ باری کی ہے۔فریقین کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے

متعلقہ عنوان :