اسلام آباد ہائی کورٹ، رحیم یار خان کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

جمعہ 12 اگست 2022 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رحیم یار خان کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیااسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار وفاقی وزیر مرتضیٰ محمود کی جانب سے ظفر ہاشمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رحیم یار خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173 ، این اے 174 میں تبدیلیاں کی گئی حلقہ بندیاں کرکے ایلکشن ایکٹ کے سیکشن 20 کی خلاف ورزی کی گئی عدالت نے درخواست گزار کی متفرق درخواستیں منظور کرکے نو ٹسسز جاری کردئیے عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔