چیف ٹریفک آفیسر کا کباپیان ورسک روڈ پر ترقیاتی کام اور ٹریفک روانی کا جائزہ

عباس مجید خان مروت کی ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو کام کی از خود نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت ٹریفک حکام اور اہلکار شہر میں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں ' چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

جمعہ 12 اگست 2022 22:49

،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کباپیان ورسک روڈ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی ایس پی خیبر روڈ دوست محمد اور دیگر ٹریفک حکام بھی موجود تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ترقیاتی کاموں اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کام کی از خود نگرانی کرنے سمیت بروقت ترقیاتی کام کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار ورسک روڈ پر بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں اور کباپیان کے مقام پر فٹ پاتھ پر کسی کو تجاوزات قائم کرنے کیلئے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر سمیت کباپیان ورسک روڈ میں ون ویز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے سڑکوں کو کلیئر رکھیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک افسران اور اہلکار اپنے اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں اور سڑکوں کو کلیئر رکھنے سمیت روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :