محکمہ زراعت کی کاشتکارو ں کو کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے سے بچاو کے لئے پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت

پیر 15 اگست 2022 14:09

محکمہ زراعت  کی کاشتکارو ں کو  کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے  سے بچاو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) محکمہ زراعت نے کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت کردی۔ ماہرین نے کہا کہ نمی کے موسم میں کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے ا سلئے ہفتہ میں 2بار ضرور پیسٹ سکاؤٹنگ کروائی جائے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن چوہدری اسرار احمد نے اے پی پی کو بتا یا کہ پیسٹ سکاؤٹنگ کے بعد اگر چست تیلے کا حملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے سپرے کیا جائے اور اگر نقصان معاشی حد یعنی ایک بالغ یا بچہ فی پتہ سے کم ہو تو سپرے سے گریز کیا جائے تاکہ فصل دوست کیڑے محفوظ رہ سکیں۔

ا نہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں صبح 8سے سہ پہر 5بجے تک فری ہیلپ لائن 0800-15000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :