کپاس کے کاشتکاروں کے لئے31 اگست تک کی سفارشات جاری
پیر 15 اگست 2022 14:48
(جاری ہے)
کاشتکاروں کو مشورہ دیاگیاکہ چنائی کے بعد بارش سے متاثرہ کپاس کو دوسری چنائی والی کپاس میں مکس نہ کیا جائے بلکہ دونوں چنائی والی کپاس کوعلیحدہ علیحدہ خشک کیا جائے۔
خشک ہوجانے والی کپاس کی جننگ مکمل کر لیں اوربیج کو دھوپ لگوا کر اچھی طرح خشک ہونے کے بعد محفوظ کرلیں۔ متوقع بارش کی صورت میں کاشتکارآبپاشی سے گریز کریں۔ کھیت سے بارشوں کے پانی کے نکاس کا مناسب انتظام لازمی کریں اور بارش کا پانی کھیت میں24گھنٹے سے زیادہ ہرگز کھڑا نہ رہنے دیں۔ کھیت میں جو بھی نئی جڑی بوٹی نظر آئے اسے فوری تلف کیا جائے۔ کپاس کے پودوں کی چوٹی پر سفید پھولوں کی علامت فصل کی بڑھوتری رک جانے کی ہے جسے کھاد اور پانی کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ کپاس کی فصل اس وقت تیزی سے پھول ڈوڈی ،ٹینڈے اٹھا رہی ہے لہذا کاشتکار فصل کو کھاد اور پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں۔ موسمی حالات کے پیش نظر کاشتکار کپاس کی چنائی کے وقت کا تعین کریں اور متوقع بارش سے پہلے کپاس کی چنائی کا عمل مکمل کر لیں۔اجلاس میں سی سی آر آئی ملتان کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد نوید افضل ،ڈاکٹر محمدادریس خان ، مس صباحت حسین، ساجد محمود، ڈاکٹر رابعہ سعید اور مس آسیہ پروین و جنید احمد خان ڈاہا سائنٹفک آفیسرزنے شرکت کی۔\932مزید زراعت کی خبریں
-
آم کے باغبانوں کو ڈائی بیک یا غذائی عناصر کی کمی کاشکار پودوں کو فوری ضروری کھادیں ڈالنے کی ہدایت
-
ملک میں یوریااور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ
-
پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے،ٹماٹرکومحفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زرا
-
کماد کے کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.