اعدادوشمار کے لحاظ سے شان مسعود دنیا کے بہترین لسٹ اے بلے باز قرار
32 سالہ اوپنر نے لسٹ اے کرکٹ میں 100 میچز کی 98 اننگز میں 57.13 کی اوسط سے 4685 رنز بنائے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں
ذیشان مہتاب پیر 15 اگست 2022 14:30
(جاری ہے)
اس فہرست میں شان مسعود کے بعد ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 286 اننگز میں 56.50 کی اوسط سے 13786 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم 150 اننگز میں 56.16 کی اوسط کے ساتھ 7358 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کم از کم 3000 لسٹ اے رنز بنانے والے فعال کرکٹرز کی فہرست میں بہترین اوسط کے حاصل کھلاڑیوں کی فہرست میں چیتشور پجارا 106 اننگز میں 55.95 کی اوسط کے ساتھ 4812 رنز بنا کر چوتھے اور بھارت ہی کے رتوراج گائیکواڑ 63 اننگز میں 54.73 کی اوسط سے 3284 رنز بنا کر 5ویں نمبر پر ہیں۔ شان مسعود کی شاندار فارم نے کرکٹ برادری کی توجہ مبذول کرائی ہے اور انہیں پاکستان کے محدود اوورز کے سیٹ اپ میں بطور اوپنر شامل کرنے کے لیے آواز اٹھائی جارہی ہے۔ 32 سالہ شان مسعود اس وقت کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کے چارٹ میں بھی سرفہرست ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.