فیصل آباد،لائیو سٹاک فارمرز کو بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کا مشورہ

منگل 16 اگست 2022 14:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک فارمرز زیادہ گوشت اور اچھی اون کے حصول کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھیں، بھیڑوں کو ہر 4 ماہ بعد گرم کش ادویات پلائیں اور اون کی کترائی موسم بہار اور موسم خزاں میں سال میں 2بار ضرور کروائیں۔

ا نہوں نے کہا کہ بھیڑ، بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں زود ہضم غذا کھلائیں ۔اس ضمن میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :