محکمہ زراعت کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

منگل 16 اگست 2022 15:12

محکمہ زراعت کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے‘اسسٹنٹ ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی دہلیز پر مسائل حل کرنے کے لیے سوموار میٹنگز کا سلسلہ جاری ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں محکمہ زراعت کے آفیسران اور فیلڈ سٹاف نے سمورار میٹنگز کا انعقاد کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت وقاص عبداللہ نے خود میٹنگز میں حصہ لیا اور زمینداران سے ان کے مسائل سنے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ ہر ہفتہ ،سوموار کے دن خصوصی میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ فیلڈ میں جا کر کسانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لے کر ان کا تدارک کیا جا سکے اور انہیں اپنی زمین سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے حوالہ سے بھی آگاہی فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کا فیلڈ سٹاف ہمہ وقت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کسان حضرات اپنے مسائل قریبی دفتر میں جاکر بتائیں ، فیلڈ سٹاف موقع پر جا کر مسائل حل کرے گا۔