/ ماہ محرم الحرام کے تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر

منگل 16 اگست 2022 20:50

- لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام کے تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔صدا حسین عزاداری جلوس کی سکیورٹی پر 15سو سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔دو ایس پیز،09 ایس ڈی پی اوز،24 ایس ایچ اوز،92اپر سب ارڈینیٹس،80 لیڈی پولیس اہلکار اور اینٹی رائٹ فورس کے جوان بھی تعینات تھے۔

شبیہہ ذوالجناح صدا حسین کیعزاداری جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران کو عزاداری جلوس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا بار بار جائزہ لینے اور نفری کو بریف کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ تعینات پولیس افسران، اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، مشتبہ افراد گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

عزاداری جلوسوں مجالس کیپروگرام آرگنائزرز ضابطہ اخلاق،روٹ اور اوقات کار کی پابندی کریں۔عزاداری جلوس کے راستوں کو خاردار تاروں اور بیرئیرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔ڈولفن سکواڈ،پیرو، ایلیٹ فورس ٹیمیں عزاداری جلوس کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لئے متبادل راستوں کی ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہی