مقبوضہ غرب اردن میں فائرنگ سے اسرائیلی فوجی زخمی

فائرنگ کے حالات کا ابھی بھی جائزہ لیا جا رہا ہے،ترجمان اسرائیلی فوجی

بدھ 17 اگست 2022 12:57

مقبوضہ غرب اردن میں فائرنگ سے اسرائیلی فوجی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں صبح فائرنگ کے واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے انکشاف کیا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب جو کچھ ہوا وہ فائرنگ کا حملہ نہیں تھا۔ادرعی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ واضح ہے کہ اس وقت بحث گولی چلانے کے بارے میں نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے حالات کا ابھی بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔