عوام نے قائد اعظم کے پیغام کو مشعل راہ بنا کر ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کررکھا ہے،میاں عمر بشیر

بدھ 17 اگست 2022 19:49

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) مسلم لیگی رہنما میاں عمر بشیرنے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام زندہ دل اور باشعور ہیں جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پیغام کو مشعل راہ بنا کر ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کررکھا ہے، ملک میں سیاسی انارکی برپا کرنے کی کوشش کرنے والے کسی طور ملک و قومم کے خیر خواہ نہیں یہ سیاسی مفادات اور حصول اقتدار و ممنوعہ فنڈنگ کیس کے نتائج اور سزا سے بچنے کی خاطر جوگھنا ؤنا کھیل کھیل رہے ہیں اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کی پاکستان آمد پر انکا پوری قوم پرتپاک استقبال کرے گی۔\378