پشاور، حیات آباد میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

غیر معیاری دودھ 180 اور کم وزن روٹی 30 روپے پر فروخت کی جارہی ہے ،مکین

بدھ 17 اگست 2022 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) حیات آباد میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے دودھ اور روٹی کی قیمت جان کر اہالیان علاقہ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہیں جبکہ حیات آباد کے منافع خور تاحال انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل ہیں تفصیلات کے مطابق حیات آباد فیز 6 میں واقع ابراہیم، نواب،بنگش اور شیرشاہ کی مارکیٹوں میں دکانداروں نے انت مچا رکھی ہے اور اشیاء کی من مانے نرخ وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں غیر معیاری دودھ 180 اور کم وزن روٹی 30 روپے پر فروخت کی جارہی ہے اسی طرح سبزی، پھل اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان کو چھورہی ہیں جسکے باعث علاقہ مکین سخت پریشان ہیں اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدارا حیات آباد میں دکانداروں کو نکیل ڈالا جائے تاکہ رہائشی سکھ کا سانس لے سکیں

متعلقہ عنوان :