بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوچکا ہے جو موسلادھار اور شدید بارشوں کا سبب بنے گا،ڈپٹی کمشنر پشین

جمعرات 18 اگست 2022 20:27

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوچکا ہے جو  موسلادھار ..
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی نے ضلع پشین کے عوام الناس کو تاکید کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوچکا ہے جس کے سبب بلوچستان ضلع پشین میں موسلادھار اور شدید بارشوں کا سبب بنے گا اور بیشتر علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، بارشوں کا طاقتور سلسلہ آج (جمعہ)شام سے مزید شدت اختیار کرے گا جو کہ 18 سے 20 اگست تک جاری رہے گا اسی دوران غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر محفوظ علاقوں میں رہائش پذیر لوگ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :