yنیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا اربعین کرنے کربلا پہنچ گئے

ہفتہ 10 ستمبر 2022 18:10

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2022ء) جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر بننے والے نیلسن منڈیلا کے جانشین، پوتے منڈلا منڈیلا چہلم امام حسینؑ یعنی اربعین کرنے کربلا پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے نیلسن منڈیلا کے پوتے، منڈلا منڈیلا نے 2015 میں اسلام قبول کیا تھا، آج کل وہ عراق میں موجود ہیں، وہ چہلم امام حسینؑ کے سلسلے میں امام حسینؑ کو نذرانہ عقیدت ۷پیش کرنے کربلا پہنچے ہیں۔

منڈلا منڈیلا کی جانب سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ دنوں تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں اٴْن کا بتانا ہے کہ وہ القدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کے انقلاب کی حمایت میں بین الاقوامی یکجہتی تحریک میں شرکت کے لیے قطر، دوحا سے بغداد جا رہے ہیں۔دوسری جانب منڈلا منڈیلا کی مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے تصویریں بھی وائرل ہو رہی ہیں۔