ملک بھر میں اخبار بینی کا قومی دن 25ستمبر کو منایا جائے گا

بدھ 21 ستمبر 2022 16:13

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2022ء) ملک بھر میں اخبار بینی کا قومی دن 25ستمبر کو منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد سوشل میڈیا کی یلغار میں اخبارات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کی ٹیلی ویژن نشریات اور ڈیجیٹل میڈیا کے باوجود اخبارات کی خبروں کو ہی سب سے قابل بھروسہ ذریعہ مانا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

فیک نیوز اور منفی پراپیگنڈہ کے لیے سوشل میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ثابت ہورہا ہے ایسے میں سوشل میڈیا کی یلغار کامقابلہ کرنے اور نوجوان نسل کی ذہنی آبیاری کے لیے اخبارات وجرائد کے مطالعے کی جانب توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اخبار چند صفحات کا مجموعہ نہیں ہوتا بلکہ اسے جام جہاں نما بھی کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا۔اخبارات کا مطالعہ ملکی حالات سے آگاہ کرتا ہے ۔ملک میں ہونے والے واقعات سے روشناس کراتا ہے ۔اخبارات حکومت اورعوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔حکومت جو پالیسیاں ترتیب دیتی ہے اخبارات میں شائع ہوتی ہیںتو عوام اس کے حق میں یا س کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرکے حکومت کی پالیسیوں میں اصلاح کا ذریعہ بنتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :