شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم حملہ

نامعلوم افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما کے کوہاٹ میں واقع گھر پر حملہ کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2022 00:03

شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم حملہ
کوہاٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2022ء) شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم حملہ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب کو نامعلوم افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما کے کوہاٹ میں واقع گھر پر کریکر بم کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے پھینکا گیا کریکر بم گھر کے اندر گرنے کی بجائے گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے اس حملے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا۔