یونیورسٹی ٹائون ریزیڈنٹ ویلفیئرسوسائٹی کاصوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی ،کاروباری اوردیگر مراکز کوڈی سیل کرنے کے اقدام کوخوش آئندہ قرار

جمعہ 23 ستمبر 2022 22:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2022ء) یونیورسٹی ٹائون ریزیڈنٹ ویلفیئرسوسائٹی نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹائون میں تعلیمی ،کاروباری اوردیگر مراکز کوڈی سیل کرنے کے اقدام کوخوش آئندہ قرار دے دیا ہے۔اس موقع پریونیورسٹی ٹائون ریزیڈنٹ ویلفیئرسوسائٹی نے وزیراعلیٰ محمودخان،وزراءفیصل امین گنڈاپور،شوکت یوسفزئی،ایم پی ایزملک واجد ، نگہت اورکزئی اورملیحہ اصغرخان سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وانتظامیہ کاشکریہ اداکیاہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ٹائون ریزیڈنٹ ویلفیئرسوسائٹی نے جاری ایک بیان میں کہاکہ تعلیمی اداروں کی سربمہری کی وجہ سے اساتذہ،طلباءاورانکے والدین میں شدیدبے چینی کی فضاقائم تھی اوربچے باہرسڑک پر اپنی تعلیم کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے ،اسی طرح کاروباری مراکز کی بندش کے باعث ہزاروں لوگوں کابیروزگارہونے کا خدشہ تھا ،صوبائی حکومت نے حالات کی سنگینی کابروقت ادراک کرتے ہوئے سکولزاورکاروبار ی مراکز کھولنے کے جواحکامات جاری کئے اسے ہم سراہتے ہیں اورامیدرکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی ترقی وخوشحالی کے اپنے ایجنڈے پرعمل پیراہوگی۔