کے ٹی پی ایل سیزن ٹو,ڈی ایچ اے دبنگز اور کلفٹن غازیز فائنل میں
سیمی فائنل میں گلشن گوہر اور لیاری لیجنڈز کو شکست ،گلشن گوہر کی ٹیم نے سب سے کم30رنزبنائے
ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:13
(جاری ہے)
گلشن گوہر نے پہلی اننگز میں تیمور مرزاکی22گیندوں پر 12چھکوں کی مد د سے بنائے گئے 80رنز کی بدولت 133رنز اسکور کئے جس کے جواب میں کلفٹن غازیزکی ٹیم اسد شاہ کی52رنز کی بدولت 92رنز بنا سکی اور اسے 41رنز کے خسارے کا سامنا رہا ۔
میچ میں ڈرائیونگ سیٹ پر آنے کے باوجود گلشن گوہر کی ٹیم دوسری اننگز میں حیران کن طور پر 9وکٹوں پر صرف30رنز ہی بنا سکی ۔تیمور مرزا4رنز پر آئوٹ ہوئے تو وکٹوں کی جھڑی لگ گئی ۔سرمد حمید10رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں نہ جا سکا ۔کلفٹن غازیز کے ثاقب خان نے 9رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں ۔کلفٹن غازیز نی72 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا اس کی جانب سے مزمل کامونکی نے 48رنز اسکور کئے۔تیمور مرزا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے ۔دوسرے سیمی فائنل میں ڈی ایچ اے دبنگز نے لیاری لیجنڈز کو دل چسپ مقابلے کے بعد12رنز سے شکست دی ۔ ڈی ایچ اے دبنگز نے پہلی اننگز میں وقاص شیر کے 52رنز کی بدولت 104رنز بنائے جس کے جواب میں لیاری لیجنڈز کی ٹیم 68رنز بناکر 36رنز کے خسارے میں رہی۔ ڈی ایچ اے دبنگز کی ٹیم نے دوسری اننگز میں صرف45رنز بنا ئے اور 81رنز کی برتری لی ۔لیاری لیجنڈز 82رنز کے ہدف کے تعاقب میں 69رنز بنا سکی اور12رنز سے شکست کھا گئی ۔رانا محسن کی25رنز بھی رائیگاں گئے ۔فیاض خان مچل نے تین وکٹ لئے ۔رانا محسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.