ڑ*نوشہرہ میں ڈینگی مچھروں کے حملے جاری،جاںبحق مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 20:50

‘ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) نوشہرہ ڈینگی مچھروں کے حملے جاری۔نوشہرہ ڈینگی وائرس سے جاؒبحق مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی۔پاک فضائیہ اصغر خان اکیڈمی رسالپور کا حاضر سروس 33 سالہ کاپل ٹیک فرقان شاہ CMH نوشہرہ میں ڈینگی وائرس سے جابحق ہوگیا۔سی ایم ایچ زرائع کے مطابق فرقان شاہ کو تین دن قبل PAF رسالپور کے ہسپتال سے تشویشناک حالت میں CMH ڈینگی آئسوکیشن وارڈ ریفر کیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع ڈینگی وائرس سے جابحق کاپل ٹیک فرقان شاہ کی میت آبائی گاؤں گنڈھیری پایان رسالپور منتقل کردی گئی۔ڈینگی سے جابحق فرقان شاہ کے قریبی رشتہ دار کا اعتراف نوشہرہ کے ملٹری،سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کا خطرناک حد تک رش ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب خان کے مطابق سی ایم ایچ نوشہرہ میں پاک فضائیہ کے کاپل ٹیک فرقان شاہ کے ڈینگی سے جابحق ہونے کے ساتھ نوشہرہ میں سرکاری اعدو شمار کے مطابق اب تک تین مریض ڈینگی سے جابحق ہوچکے ہیں چھ ہزار کے قریب مریضوں کی سکرینگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مثبت کیسز کی تعداد487 مریض موجود ہیں ۔محکمہ صحت نوشہرہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔عام عوام کے مطابق ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد گھروں پر زیر علاج۔تینوں تحصیلوں میں مہلک وائرس سے 15 ہزار افراد متاثر ہیں۔عوام انسداد ڈینگی وائرس اسپرئے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب تک بڑے پیمانے پر پانی کھڑا ہے جس سے ڈینگی بھیل رہا ہے انتظامیہ خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔