راجر فیڈرر نے لیورز کپ میں یادگار رات کے دوران بین الاقوامی کیریئر کو آنسوئوں کیساتھ الوداع کہہ دیا
جب فیڈرر نے اپنے آخری میچ کے بعد شائقین کا شکریہ ادا کیا تو پورا ارینا فیڈرر کا نام لینے والے شائقین کے ناموں سے گونج رہا تھا یہ ایک شاندار دن تھا، میں افسردہ نہیں ،خوش ہوں، میں اس مقام تک پہنچنے پر بہت خوش ہوں،عالمی شہرت یافتہ انٹرنیشنل ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی گفتگو
ہفتہ 24 ستمبر 2022 20:50
(جاری ہے)
لیورز کپ میں یورپ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیڈرر اور رافیل پر مشتمل جوڑی کا آخری مقابلہ جیک سوک اور فرانسس ٹیافو کی جوڑی سے ہوا۔
ایک عرصے تک اعلی سطح پر پیشہ ورانہ ٹینس نہ کھیلنے کے باوجود فیڈرر عمدہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے اور حریف جوڑی کے خلاف تقریبا فتح سمیٹ بھی لی تھی لیکن فیڈرر کے غلط فور ہینڈ شاٹ کے سبب انہوں نے یہ موقع گنوا دیا اور یورپ کی ٹیم یہ میچ ہار گئی۔اس کے ساتھ کیریئر کا 1750واں میچ کھیلنے والے فیڈرر کا 25سالہ کیریئر اختتام کو پہنچا جنہیں موجودہ دور کا ٹینس کا عظیم ترین کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے۔میچ کے بعد گفتگو کے دوران اپنے آنسو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے فیڈرر نے کہا کہ یہ ایک شاندار سفر رہا، میں یہ سب دوبارہ کرنا چاہتا ہوں۔سوئس اسٹار کا 25سال پر محیط بے مثال ٹینس کیریئر کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہو سکتا ہے جہاں اس کیریئر کے دوران انہوں نے 8 ومبلڈن اوپن، 7 آسٹریلین اوپن، چار یو ایس اوپن اور ایک فرنچ اوپن ٹائٹل سمیت مجموعی طور پر 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے۔انہوں نے اس دوران 103 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے، 6 اے ٹی پی فائنلز میں فتح حاصل کی جبکہ ایک ڈیوس کپ ٹائٹل کی فتح بھی ان کے کیریئر میں شامل ہے۔کیریئر کے دوران 310 ہفتوں تک عالمی نمبر ایک رہنے والے فیڈرر نے لگاتار 237ہفتوں تک عالمی نمبر ایک رہنے کا ریکارڈ اپنے نام رکھا جبکہ مجموعی طور پر وہ 31گرینڈ سلیمز فائنلز کیلئے میدان میں اترے۔ایک عرصے تک ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے اسٹار کھلاڑی بڑھتی عمر کی وجہ سے مسائل سے دوچار رہنے لگے تھے اور ان کی کارکردگی بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی تھی۔دو سال قبل انہیں گھٹنے کی انجری ہوئی اور انہوں نے اس انجری سے صحتیابی اور ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تین آپریشن بھی کرائے لیکن ان کی یہ تمام کوششیں بھی ان کی انٹرنیشنل ٹینس کورٹ میں کامیابی کے ساتھ واپسی کی راہ ہموار نہیں کر سکیں جس کے بعد انہوں نے گزشتہ ہفتے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ساڑھے 17ہزار شائقین سے بھرے ارینا میں فیڈرر نے اپنی اہلیہ مرکا، بچوں، والدین، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.