ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت پر احتجاج کئی روز بعد بھی جاری

ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں،رپورٹ

بدھ 28 ستمبر 2022 14:38

ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت پر احتجاج کئی روز بعد بھی جاری
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) ایران میں پولیس حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئی روز بعد بھی جاری ہیں۔کئی شہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

(جاری ہے)

مغربی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈان میں اب تک 76 افراد ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ایرانی میڈیا میں ہلاکتوں کی تعداد 41 بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں پولیس کی حراست میں مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں، 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہیکہ حجاب پر پابندی اور خواتین کے خلاف تشدد و امتیاز ختم کیا جائے۔