چین نے ملک میں تیار کردہ بڑے مسافر طیارے سی 919 کی منظوری دے دی

چین کی متعدد فضائی کمپنیوں نے روں برس اب تک 300 سے زیادہ ائیر بس طیاروں کے آرڈ دیے ہیں، یورپی کمپنی

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) چین کے ریگولیٹر نے ملک میں تیار کردہ پہلے بڑے مسافر جہاز کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ کو امید ہے کہ یہ غیر ملکی طیاروں بوئنگ 737 میکس اور ایئر بس اے 320 سے مسابقت کرے گا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ رپورٹس اور سوشل میڈیا پر تصاویر کے مطابق سی 919 طیارہ سرکاری کمپنی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا (سی او ایم اے سی) نے تیار کیا ہے، بیجنگ کیپیٹل ایئرپورٹ نے ایک تقریب میں اس طیارے کو سند دے دی ہے۔

چین وسیع کمرشل پوٹینشل اور غیر ملکی ٹیکنالوجی پر کم انحصار کرنے کرنے کے لیے طیارے بنانے کی کوششیں کررہا ہے حالانکہ سی 919 کے زیادہ تر پرزہ جات غیر ملکی سپلائرز سے لیے گئے ہیں۔چین دنیا کی دوسری بڑی ایوی ایشن کی منڈی ہے، سرکاری کیرئیر نے بھی پرجوش طریقے سے طیارے کی حمایت کی ہے، اس مسافر جہاز کو یورپین اور امریکی ریگولیٹرز کی طرف سے اب تک گرین سگنل نہیں ملا ہے،اس جہاز کی زیادہ پیداوار کے لیے مزید لائسنس کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مسافروں کی تعداد کے حساب سے چین کی دوسری بڑی چائنا ایسٹرن ائیر لائن نے کہا ہے کہ وہ مئی میں 4 سی 919 طیاروں کو فلیٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔چین کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ چائنا ایسٹرن کو طیارہ رواں برس کے آخر میں ڈلیور کیا جائے گا، اور 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اس کی پروازیں شروع ہونے کی امید ہے۔سی او ایم اے سی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ انہیں 28 کلائنٹس کی جانب سی815 آرڈرز مل چکے ہیں۔

سی 919 سے قبل تیار کیا جانے والا طیارہ اے آر جے 21 میں 90 مسافروں کی گنجائش ہے، یہ طیارہ طویل عرصے کی ڈیولپمنٹ کے بعد کمرشل بنیادوں پر 2008 میں چلایا گیا۔یورپ کی کمپنی نے بتایا کہ چین کی متعدد فضائی کمپنیوں نے روں برس اب تک 300 سے زیادہ ائیر بس طیاروں کے آرڈ دیے ہیں۔بوئنگ 737 میکس کے 2 کریش کے واقعات کے بعد چین نے 2019 سے ان طیاروں کو گرائونڈ کر دیا ہے،جولائی میں بوئنگ اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ چین کے ریگولیٹر رواں برس ڈیلیوری کی اجازت دے دیں گے تاہم چین۔

امریکا کے درمیان تجارتی تنا اور رواں برس کے اوائل میں چین میں بدترین فضائی ڈیزاسٹر کی وجہ سے بوئنگ 800-737 ماڈل کی پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔امریکی اسلحے کی تائیوان کو فروخت میں وابستگی کی وجہ سے بیجنگ نے بوئنگ کے ایگزیکٹیو پر پابندی لگا دی تھی، چین دعوی کرتا ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے۔