سی سی پی او لاہورکا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
جمعہ 30 ستمبر 2022 23:20
(جاری ہے)
سی سی پی او نے سٹیڈیم کے داخلی گیٹس پر شہریوں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں،ٹیم آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹ اور سٹیڈیم کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ انہوں نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے،مشکوک افراد،گاڑیوں اور سامان پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او نے کہا کہ کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ سٹیڈیم کی حدود میں ہرگز داخل نہ ہونے دیں،بلند عمارات پر تعینات سنائپر الرٹ رہیں اور گرد و نواح کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔غلام محمود ڈوگر نے ڈولفن سکواڈ،پیرو اور ایلیٹ فورس ٹیموں کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور اطراف میں موثر پٹرولنگ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن و جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے مخصوص مقامات پر 200 سے زائد ناکے لگائے گئے ہیں جبکہ شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر چیکنگ بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہر میں انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ملکی وقار اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.