لاہور کے بعد BOP کی خاص پریمئم بینکنگ اب فیصل آباد اور کراچی میں بھی!

دی بینک آف پنجاب (BOP) نے فیصل آباد اور کراچی میں خاص کسٹمرز انگیجمنٹ نشستوں کا انعقاد کیا جن میں منتخب کلائنٹس کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ جناب ظفر مسعود(BOP کے صدر اور سی ای او )، جناب آصف ریاض (گروپ ہیڈ) اور دیگر سینئر ممبران سے ملاقات کر سکیں

منگل 4 اکتوبر 2022 13:54

لاہور کے بعد BOP کی خاص پریمئم بینکنگ اب فیصل آباد اور کراچی میں بھی!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2022ء) دی بینک آف پنجاب (BOP) نے فیصل آباد اور کراچی میں خاص کسٹمرز انگیجمنٹ نشستوں کا انعقاد کیا جن میں منتخب کلائنٹس کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ جناب ظفر مسعود(BOP کے صدر اور سی ای او )، جناب آصف ریاض (گروپ ہیڈ) اور دیگر سینئر ممبران سے ملاقات کر سکیں۔
 خاص پریمیم بینکنگ کے نظرئے اور امیدوں کی وضاحت کرتے ہوئے جناب ظفر مسعود نے ملک بھر میں پھیلےBOP کے نیٹ ورک کو ہمارے معزز صارفین کے لئے ایک بڑی سہولت قرار دیا۔

ظفر مسعود نے کہا کہ BOP" خاص بینک کے تاثر کو تبدیل کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ BOP ملک بھر میں سب سے تیزی سے پروان چڑھنے والا اور ترقی پسندبینک ہے جو ہر سیگمنٹ میں بینکاری کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

"


انہوں نے کیا کہ BOP کسٹمرز کے لئے وسیع ڈیجیٹل چینلز اور کریڈٹ کارڈز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔اس موقع پر صارفین نےBOP خاص کے حوالے سے اپنے تجربات اور توقعات کا اظہار کیا۔

انہوں نے BOPکی قابل تحسین وسعت وترقی کو سراہا اور بینک کے کسٹمر کئیر، مصنوعات و خدمات پر حد درجہ اطمینان کا اظہار کیا۔دی بینک آف پنجابBOP) )نے کراچی ، لاہور اور ایک خاص سینٹر فیصل آباد میں قائم کیا ہے۔ یہ خاص Priority سینٹرز اور لاؤنجز اس امر کے عکاس ہیں کہ BOPاپنے خاص کسٹمرز کو کس قدرفوقیت دیتا ہے۔ BOPخاص، بذریعہ غیر معمولی خدمات و مصنوعات کے ذریعے منفرد سروسزا و ریلیشن شپ منیجمنٹ پیش کرتا ہے۔

شاندار اور منفردخصوصیات کی حامل مصنوعات خاص کسٹمرز کو رعایتی فیس، لائف اسٹائل کے فوائد اور الائنسز مہیا کرتے ہیں۔
BOP کا فلیگ شپ خاص سینٹرز، پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پرمیٹنگ رومز، آڈیو اینڈ ویڈیو سہولیات، تیز انٹر نیٹ ، خاص کسٹمر کے لئے شاندار کیش کاؤنٹرز،کسٹمرز کے احباب اور اہل خانہ کے لئے ویٹنگ ایریا، بینکاری کی ضروریات کے لئے پرسنلائزڈ پری آرٹی ریلیشن شپ منیجر اور خاص کسٹمرز کی رہنمائی کے لئے علیحدہ عملہ متعین جیسی خصوصیات فراہم کرتا ہے۔

خاص پریمئم بینکنگ کے فوائد میں شامل ہیں فری پلاٹینئم ڈیبٹ کارڈ، فری چیک بک کا اجراء، فری خاص ورٹیکل پلاٹینم کارڈ، فری یونیورسل چیکس، لاکر رینٹ پر لینے پر (کسی بھی سائز کے)50% کمی، مفت ایس ایم ایس الرٹس، مفت آئی بی ایف ٹی (اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ) بغیرسالانہ سبسکرپشن ،رعایتی نرخ پر لینڈنگ سلیوشنز، ڈیڈیکیٹڈ پری آرٹی ریلیشن شپ منیجر، ترجیحی ہیلپ لائن اور ورلڈ کریڈٹ کارڈ۔ BOP ریجنل ہیڈز اور متعلقہ ریجن کی خاص ٹیموں کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔