بھارت، گھر میں ایل ای ڈی پھٹنے سے 1ہلاک

دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ پورا گھر ہل گیا تھا ،مونیکانامی خاتون

بدھ 5 اکتوبر 2022 14:51

بھارت، گھر میں ایل ای ڈی پھٹنے سے 1ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) بھارتی ریاست اتر پردیس میں اچانک ایل ای ڈی ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مونیکا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہ دوسرے کمرے میں تھیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ پورا گھر ہل گیا تھا جبکہ جس دیوار پر ایل ای ڈی آویزاں تھا وہ ٹوٹ گئی۔اس افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں کمرے میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :