غرب اردن،ساتھی کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی فلسطینی نوجوان زخمی

فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ ایک گولی اسرائیلی فوجی کو بھی لگی،صیہونی میڈیا

بدھ 5 اکتوبر 2022 15:54

غرب اردن،ساتھی کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی فلسطینی نوجوان زخمی
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی اورایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔رام اللہ کے شمال میں عوفر چیک پوسٹ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان اس وقت زخمی ہو گیا جب مبینہ طور پرگاڑی سے کچلنے کی کوشش کے الزا میں اسرائیلی فوجیوں نے اسے گولی مار دی۔

فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ ایک گولی ایک اسرائیلی فوجی کو بھی لگی ہے۔

(جاری ہے)

عبرانی چینل ریسیٹ کان نے کہا کہ فلسطینی کو پیچھے سے گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا اور اسے علاج کے لیے لے جایا گیا۔اسی علاقے میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو ایک فوجی نے غلطی سے زخمی کر دیا تھا۔اسے بھی علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق پولیس اہلکار کی ٹانگ پر معمولی چوٹیں آئی ہیں۔اس نے وضاحت کی کہ یہ واقعہ سیٹلمنٹ اسٹریٹ 60 پراسرائیلی پولیس چوکی پر ہونے والے گاڑی سے کچلنے کے آپریشن کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔