ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

پیر 31 اکتوبر 2022 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی سید محمد الیاس نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، توہین رسالت و توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد عثمان لیاقت اور فیضان رزاق کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت و توہین مذہب پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر کی، مذکورہ ملزمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں جس وجہ سے ملزمان کسی طور پر بھی ضمانت کے مستحق نہیں ہیں، مدعی کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔