؁داتاؒ دربار لائبریری اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لائبریری میں ای لائبریری کمپیوٹر سیکشن کی ترتیب و تزئین

۱جدید طرز پر " ای لائبریریز" کی تشکیل سے تحقیقی روّیوں اور علمی رجحانات کو فروغ میسر آئے گا۔سید رفاقت علی ی*ان مقدس مقامات پر جدید لائبریریوں کی تشکیل ، فلاحی معاشرے کی تشکیل میں ممد ثابت ہو سٹیٹ اور سوسائٹی کی مشترکہ جدو جہد سے علم کی روشنی عام اور تحقیق و تفحص کی منزل سر ہوگی۔معاون خصوصی سید رفاقت علی

منگل 15 نومبر 2022 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2022ء) معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے " ای لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں داتاؒ دربار لائبریری اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لائبریری میں ای لائبریری کمپیوٹر سیکشن کے قیام اور ترتیب و تزئین کے امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب سے رشتہ استوار کئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

جدید طرز پر " ای لائبریریز" کی تشکیل سے تحقیقی روّیوں اور علمی رجحانات کو فروغ میسر آئے گا۔ مزارات تہذیب و تمدن کے مراکز اور علم و عرفان کے مرجع ہیں، ان مقدس مقامات پر جدید لائبریریوں کی تشکیل ، فلاحی معاشرے کی تشکیل میں ممد ثابت ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ اور سوسائٹی کی مشترکہ جدو جہد ہی سے علم کی روشنی عام ہوگی اور تحقیق کی منزل سر ہونگی ۔