بل گیٹس نانا بننے والے ہیں، جینیفر گیٹس نے خوشخبری سنادی

جینیفر گیٹس نے اس پوسٹ پر شکر گزار ہونے سے متعلق کیپشن دیا اور ساتھ میں دل اور فیڈر کا ایموجی بھی بنایا،رپورٹ

جمعہ 25 نومبر 2022 16:28

بل گیٹس نانا بننے والے ہیں، جینیفر گیٹس نے خوشخبری سنادی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک شخصیت بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر جلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی ہے۔

(جاری ہے)

جینیفر گیٹس نے گزشتہ روز اپنے شوہر نائل نصر کے ساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے اس پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔جینیفر گیٹس نے اس پوسٹ پر شکر گزار ہونے سے متعلق کیپشن دیا اور ساتھ میں دل اور فیڈر کا ایموجی بھی بنایا۔واضح رہے کہ بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے دوست، ایک مصری مسلم نوجوان نائل نصر سے گزشتہ سال شادی کی تھی۔جینیفر گیٹس کی شادی پر تقریبا 20 لاکھ ڈالرز، یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا تھا۔