حیدرآباد پنیاری پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 6 جواری گرفتار

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:23

حیدرآباد پنیاری پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 6  جواری گرفتار
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2022ء) حیدرآباد میں پنیاری پولیس نے گوٹھ آدہو خان جتوئی کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار جواریوں میں مقصود عرف پائلیٹ بھٹی، محمد ریاض عرف کالو قریشی، محمد راشد ملک، عبدالخالق قریشی، بندو ملک اور وقار علی قریشی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد 7,920 روپے نقدی، آکڑا پرچیاں اور تاش کے پتے پولیس تحویل میں لیکر جوا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :