سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹرپلان کا افتتاح کردیا

منگل 29 نومبر 2022 12:26

سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹرپلان کا افتتاح ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روزدارالحکومت الریاض میں شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کیا ہے۔توقع ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ہوائی اڈے کا منصوبہ الریاض کو دنیا کی سرفہرست 10 معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا حصہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ دارالحکومت کی آبادی میں اضافے اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔2030 تک الریاض کی آبادی ڈیڑھ کروڑ سے دوکروڑافراد کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔اس ہوائی اڈے سے الریاض کی عالمی لاجسٹکس مرکزکی حیثیت میں بھی اضافہ ہوگا اورمملکت میں تجارت اور سیاحت کے فروغ میں مددملے گا۔