بنوں پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

منگل 29 نومبر 2022 15:46

بنوں پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی،  پانچ ملزمان گرفتار،اسلحہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی خصوصی ہدایت پر بنوں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس دفتر کی جانب سے جاری پریس ریلزکے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی بنوں سعد اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20عدد پستول،3عدد کلاشنکوف،1ریپیٹر اور 2 عدد بندوق اور سینکٹروں کارتوس برآمد کرلی ، جن کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔