حمیمہ ملک کا میرا دل یہ پکارے آجا پر روبوٹک ڈانس وائرل

بدھ 30 نومبر 2022 19:59

حمیمہ ملک کا میرا دل یہ پکارے آجا پر روبوٹک ڈانس وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) پاکستانی معروف اداکارہ حمیمہ ملک بھی مشہور ری مکس گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے بخار میں مبتلا نظر آ رہی ہیں۔اس گانے پر اب اداکارائیں بھی ڈانس کر رہی ہیں جن کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دارو بھی اب اس گانے پر ڈانس کرکے لطف اندوز ہو رہی ہیں مگر دارو کے منفرد انداز نے سب ہی کو واہ واہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔اداکارہ حمیمہ اس گانے کو اپنا ہی ٹچ دیتے ہوئے اس ری مکس گانے پر روبوٹک ڈانس کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔