Live Updates

عمران خان دوبارہ لاڈلے نہیں بن سکتے ، ذلت مقدر بن چکی ‘خواجہ عمران نذیر

بدھ 30 نومبر 2022 22:01

عمران خان دوبارہ لاڈلے نہیں بن سکتے ، ذلت مقدر بن چکی ‘خواجہ عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی المعروف فتنہ خان جتنی چاہیں چالیں چل لیں اور ملک کے خلاف سازشیں کر لیں اب یہ کبھی لاڈلہ نہیں بن سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست اور اداروں کو تقسیم کرنے ناپاک ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، فتنہ خان جتنی چاہیں سازشیں کر لیں کامیاب نہیں ہونگے ذلت ان کا مقدر بن چکی ہے ۔عمران نذیر نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں ،کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات