پاکستان کی فاطمہ الزہرہ نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو رشین اوپن چیمپئین شپ میں برائونز میڈل جیت لیا

جمعرات 1 دسمبر 2022 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2022ء) روس کے شہر ماسکو میں جاری انٹرنیشنل تائیکوانڈو رشین اوپن چیمپئن شپ میں پاکستان کی فاطمہ الزہرہ نے برائونز میڈل جیت لیا۔ خواتین کی53کیٹیگری کے سیمی فائنل میں روس کی سوکولوا ولادسلاوا نے فاطمہ الزہرہ کو 2-1 اور 14-7سے شکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں فاطمہ الزہرہ نے ہانگ کانگ کی ٹنگ کوک کو9-0 اور 12-2 سے ہرایا تھا۔

(جاری ہے)

مردوں کی63کیٹیگری میں روس کے الیگزینڈر گریگورےنے پاکستان کے محمد ارباز خان 10-4، 8-7اور18-10سے شکست دی۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)وسیم جنجوعہ، سی ای او عمر سعید،ہیڈ کوچ یوسف کرامی اور ٹیم مینیجر زبیرماچا نے فاطمہ الزہراہ کو رشین اوپن انٹرنیشنل ایونٹ میں برونزمیڈل جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین تائیکوانڈو پلیئرز نے رواں سال کھیلے گئے کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں ملک کیلئے میڈلز جیتے ہیں جو اس کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے بہت خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :