اداکارہمایوں سعید نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:40

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) پاکستان کے سٴْپر اسٹار ہمایوں سعید کی عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی کہ وہ عمرے کیلئے مدینے سے مکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ… اللہ پاک نے مجھے دوبارہ اپنے گھر بلایا اور میں عمرہ کرنے کے قابل ہوگیا۔

(جاری ہے)

تمام دوستوں اٴْن کے خاندان اور آپ سب کے لیے، میرے خاندان کے لیے دعا۔ اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، وہ ہم سب پر اپنی محبتوں کی بارش فرمائے، وہ ہمیں اور ہمارے پاکستان کو ہر شر سے محفوظ رکھے‘۔ ان تصاویر میں اٴْن کی جائے نماز کی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جس پر اٴْنکا نام ہمایوں سعید درج ہے۔ ساتھی اداکار عمران اشرف سمیت دیگر کئی فنکاروں نے کمنٹ میں ہمایوں سعید کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔