قصور، گندم کے کاشتکاروں کو 15دسمبرتک کاشت کی صورت میں شرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:15

قصور، گندم کے کاشتکاروں کو 15دسمبرتک کاشت کی صورت میں شرح بیج 60کلوگرام ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو کاشت جلدازجلد مکمل کرنے اور 15دسمبرتک کاشت کی صورت میں شرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے”اے پی پی“کو بتایا کہ گندم کی کاشت میں جتنی تاخیرہوگی پیداوارمیں بھی ہرروزکے حساب سے اتنی ہی کمی واقع ہوتی جائے گی جس سے جہاں کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامناکرناپڑسکتاہے وہیں گندم کے پیداواری اہداف بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی پرخصوصی توجہ دیں اور پہلے پانی کے بعد وترآنے پر دوہری بار ہیروچلائیں نیزجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے جڑی بوٹی ماہرزہروں کا استعمال بھی کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے سفارش کردہ جڑی بوٹی مارزہرکا استعمال انتہائی مفیدثابت ہواہے۔\378

متعلقہ عنوان :