نیو یارک، لا تعداد چوہے ختم کرنے کیلئے ملازمت کا اشتہار

آپ کے پاس نیویارک سٹی کے بے لگام چوہوں سے لڑنے کیلئے عزم، حوصلہ اور انہیں مارنے کی زبردست مہارت ہے تو یہ نوکری آپ کا انتظار کر رہی ہے،میئرایرک ایڈمز

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) امریکی شہر نیویارک کے میئر نے چوہے ختم کرنے کیلئے نوکری کا اشتہار جاری کردیا اور ساتھ ہی تنخواہ اور دیگر تفصیلات بھی بتادیں تاکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو ہاں یا نہیں کہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

(جاری ہے)

یکم دسمبر کو میئر ایرک ایڈمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے چوہوں سے زیادہ کسی چیز سے نفرت نہیں ہے۔

ایرک ایڈمز نے لکھا کہ اگر آپ کے پاس نیویارک سٹی کے بے لگام چوہوں سے لڑنے کیلئے عزم، حوصلہ اور انہیں مارنے کی زبردست مہارت ہے تو یہ نوکری آپ کا انتظار کر رہی ہے۔نیویارک کے میئر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ نوکری کا اشتہار بھی شیئر کیا جو کہ ان کی آفس کی طرف سے جاری ہو ا ہے۔اس سرکاری ملازمت کی تنخواہ 1لاکھ 20 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سالانہ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :