راولپنڈی ،سابقہ اہلیہ کو قتل کرنیوالا سفاک ملزمگرفتار

ملزم نے سابقہ اہلیہ نسیم کوثر کو خلع لینے کے رنج میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:04

راولپنڈی ،سابقہ اہلیہ کو قتل کرنیوالا سفاک ملزمگرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی او رہیومن انٹیلی جینس کی مدد سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والے سفاک ملزم انوار الحق کو گرفتارکرلیا، ملزم نے سابقہ اہلیہ نسیم کوثر کو خلع لینے کے رنج میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نومبر2022تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیا گیا تھا، کوٹلی ستیاں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی او رہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتا رکیا، ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔