پنجاب میں 28لاکھ87ہزار سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج ومعالجہ کی سہولت حاصل کرلی ،اعداد و شمار جاری
63ارب 65کروڑ روپے سے زائد کے مفت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کر چکے ،ڈینگی کے مریض بھی اب صحت سہولت کارڈکے ذریعے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج و معالجہ کی سہولت حاصل کررہے ہیں‘سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی
منگل 6 دسمبر 2022 17:18
(جاری ہے)
پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈکے ذریعی193سرکاری و603نجی ہسپتالوں سے علاج و معالجہ کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ابھی تک6لاکھ41ہزارسے زائدافرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت ڈائیلسزکروائے ہیں اور65ہزار6سو سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ہے۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ پنجاب میں ابھی تک صحت سہولت کارڈکے ذریعی68ہزار800سے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری جبکہ2لاکھ75ہزار سے زائد خواتین نے سیزیرین آپریشن کی مفت سہولت حاصل کی ہے اور 42ہزار400سے زائد افرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے ہرنیہ کے مفت آپریشن کروائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ابھی تک44ہزار800سے زائدافرادنے ابھی تک صحت سہولت کارڈکے ذریعے کیموتھراپی کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔ پنجاب میں اب تک33ہزار100 سے زائدافراد صحت سہولت کارڈکے ذریعے انجیوپلاسٹی کی مفت سہولت حاصل کرچکے ہیں۔پنجاب میں اب تک 2لاکھ19ہزار 5سوسے زائد افراد آنکھوں کے مفت آپریشن کرواچکے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے مزیدکہاکہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج و معالجہ کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صحت سہولت کارڈکے ذریعے کینسرکے مریضوں کو سائبرنائف علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ڈینگی کے مریض بھی اب صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج و معالجہ کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.