گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی27 مریض رپورٹ

منگل 6 دسمبر 2022 21:36

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی27 مریض رپورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی27 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 13، گوجرانولہ سے 5 ،راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد ،گجرات، شیخوپورہ، اٹک، خانیوال، بہاولپور اور مظفرگڑھ سے 1،1کیس رپورٹ ہوا۔

(جاری ہے)

رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 18,820مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔