حیدرآباد ، پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 6 دسمبر 2022 21:35

حیدرآباد ، پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) حیدرآباد میں پولیس مقابلہ کے دوران 2ڈاکو ئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں راہوکی تھانہ کی پولیس نے ہوسٹری شاخ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 4مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ان کے نہ رکنے پر پولیس نے پیچھا کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ میں ڈکیت زخمی ہو گئے جن کے نام غلام نبی نوحانی اور پرویز نوحانی معلوم ہوئے ہیں جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے ہیں ۔

راہوکی تھانہ کے ایس ایچ او محمد انور خانزادہ کے مطابق دونوں زخمی ڈاکوؤں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے اور ابتدائی معلومات میں یہ ڈکیت گروپ گزشتہ کئی عشروں سے ٹنڈو جام روڈ ، راہوکی اور ہوسٹری کے علاقوں میں سڑکوں پر کارروائی کرتے رہے۔ دونوں ڈاکوؤں کے قبضہ سے نائن ایم ایم پسٹل برآمد ہو ئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔