آئرش کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان

آئرلینڈ ٹیم جنوری میں زمبابوے کا دورہ کریگی ،3ٹی ٹونٹی ،3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

بدھ 7 دسمبر 2022 13:50

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔آئرش کرکٹ بورڈ کے مطابق آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم جنوری 2023ء میں زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔آئرش ٹیم کے دورے کا آغاز ٹی ٹونٹی سیریز سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 14 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تینوں میچز زمبابوے کے ہرارے سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے 20 جنوری اور تیسرا اور آخری ون ڈے 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچز پرمشتمل ون ڈے سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں آئندہ سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہیں۔