صباء فیصل کا بیٹے اور بہو سے لا تعلقی کا اعلان
نیہا جیسی منفی عورت کے خاندان میں آنے سے گھر ٹوٹ جاتے ہیں، چار سال سے مشکل زندگی گزار رہی ہوں، سوچتی رہی ایسی عورت کیساتھ بیٹا کیسے زندگی گزاریگا ، اداکارہ بیٹا اگر سمجھتا ہے نیہا اس کیلئے اگلی زندگی میں سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو دعا کرتی ہوں وہ رہے مگر میرا ان کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے، بیان
بدھ 7 دسمبر 2022 17:49
(جاری ہے)
انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پیچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیہا کی پوسٹ کو اٹھایا اور شیئر کیا، لیکن میں اور میری بیٹی خاموش رہے کیوں کہ ہماری کہی ہوئی بات بہت جلدی وائرل ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس اتنا کہوں گی کہ نیہا سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، سلمان نے اگر اس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان سے بھی ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سمجھتا ہے کہ نیہا اس کے لیے اگلی زندگی میں سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے لیکن میرا ان کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں باتوں کی گہرائی میں نہیں جائوں گی، اگر میں باتوں کی گہرائی میں گئی تو آپ سب تھو تھو کریں گے، جوکہ میں بالکل نہیں چاہتی۔انہوں نے واضح کیا کہ اس ویڈیو بنانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ آپ کسی کو جج کریں، نہ میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ ایک طرفہ فیصلہ کریں۔ مقصد صرف اتنا ہے کہ اگر سلمان اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو رہے، ہمارا ان دونوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور جب ایک ماں ایسے الفاظ استعمال کرتی ہے تو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے، شکریہ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.