وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 31واں سینڈیکیٹ اجلاس

گنگارام ہسپتال میں تھیلیسیمیاء سنٹراورگائنی وارڈکادورہ ، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہرکوصفائی ستھرائی کویقینی بنانے کی ہدایت پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ پر خاص توجہ دی جارہی ہے،ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلاج ومعالجہ پہلی ترجیح ہے‘ یاسمین راشد

جمعرات 8 دسمبر 2022 18:42

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 31واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا،جس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ،پرووائس چانسلر پروفیسرسلمیٰ،ڈاکٹرحسین جعفری،ملحقہ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات اور سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے سینڈیکیٹ اجلاس کے آغازمیں گنگارام ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈچائلڈبلاک بنانے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

رجسٹراریونیورسٹی نے سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران 30ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے لئے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کیڈرپوسٹس کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کو فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر پوسٹ گریجوایٹ اور انڈرگریجوایٹ پراگرامزکی ڈگری فیس کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتالوں کیلئے ٹیکس کنسلٹنٹ رکھنے کی منظوری کے علاوہ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرکی سیٹ کو اپ گریڈکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کے فضلہ کی سال 2022-23کیلئے تلفی کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈبلاک کیلئے سپلٹ/کیبنٹ اے سی خریدنے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مدراینڈچائلڈ بلاک میں کام کرنے والے افسران وملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پنجاب تھیلیسمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرزپروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو سال2022-23کیلئے ڈی این اے کیلئے کیمیکلزخریدنے کے ٹینڈرکرنے کی منظوری کے علاوہ پی ٹی جی ڈی کو سال2022-23کیلئے کٹس کی خریداری کے ٹینڈرکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلاج ومعالجہ پہلی ترجیح ہے۔صوبائی وزیرصحت نے وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل کو دوکروڑروپے امدادی رقم سے راجن پورکے متاثرہ خاندانوں کی کفالت کرنے پر شاباش دی۔انہوںنے گنگارام ہسپتال میں تھیلیسیمیاء سنٹراورگائنی وارڈکادورہ کیااور تھیلیسیمیاء کاشکاربچوں کی عیادت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہرکوصفائی ستھرائی کویقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔