سعودیہ میں ثقافت اور سبز مستقبل انیشییٹوکا اعلان، ہدف ثقافتی آگاہی بڑھانا قرار

درپیش چیلنجوں کے تدارک اور پائیدار ثقافتی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، عرب وزرائے ثقافت

جمعہ 9 دسمبر 2022 11:57

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) مملکت سعودیہ نے ثقافت اور سب مستقبل کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے،منصوبے کے تحت ثقافتی اہمیت و مرکزیت کی آگاہی میں اضافہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں درپیش چیلنجوں کے تدارک اور پائیدار ثقافتی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔یہ اعلان عرب وزرائے ثقافت کے 23ویں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ۔

اس نئے انینشیٹومملکت کے ویژن 2030 کے ساتھ منسلک کیا گیا ۔انیشیٹومیں موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سبز مستقبل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے علاوہ اپنے کلچر سے ہم آہنگ بنانے اور ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ثقافتی انیشیٹوکا باقاعدہ اعلان وزیر ثقافت شزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کیا ۔

(جاری ہے)

وہ قومی کمیٹی برائے تعلیم ، ثقافت اور سائنس کے بھی سربراہ ہیں۔

عرب لیگ کے زیر اہتمام تعلیمی و ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے بھی سربراہ ہیں۔اس نئے انیشیٹوکا اعلان عرب ثقافت کے وزرا کی ریاض میں جاری 23 ویں کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں کیا گیا۔ وزرائے ثقافت کانفرنس میں 20 عرب ممالک کے وزرا اور حکام شریک ہیں۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی اداروں اور علاقائی تنظیموں کے نمائندے بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ثقافت اور سبز مستقبل مملکت کے ویژن 2030 کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ کیونکہ مملکت علم کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :