انتفاضہ الحجارہ جامع مزاحمت کے اصول پر قائم ہیں، حماس

اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم فلسطینی قوم کی سلامتی کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے،بیان

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:09

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے مقدسات کے دفاع کے لیے جامع مزاحمت پر قائم رہنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انتفاضہ الحجارہ کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں جس کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو بھی ملی ہے میں حماس نے آبادکاری کے تمام منصوبوں، فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن، قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف ہر سطح پر اقدامات اور کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

حماس کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم فلسطینی قوم کی سلامتی کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔ اور اس کے خطرناک نوآبادیاتی منصوبے کی وجہ سے قوم اور خطے کا استحکام خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

حماس کا کہنا تھا کہ "انتفاضہ الحجارہ ج وجوہات کی بنا پر پینتیس سال قبل اس غاصب دشمن کیخلاف اٹھی تھی وہ اسباب اور محرکات آج بھی موجود ہیں۔ آج مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض دشمن روزانہ کی بنیاد پر جرائم کررہا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی آباد کاری، فلسطینیوں کے خلاف تشدد ، مسجد اقصی پر دھاوے اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ جاری ہے۔حماس نے پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کی کارروائیوں پر انہیں سلام پیش کیا، جو روزانہ کی بنیاد پر بہادری اور دشمن سیآزادی کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :