شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کے سوال پر میزبان کو گریز کرنے کا مشورہ دیدیا
کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے فیملی کے لیے وقت نہیں ملتا تھا، اب بھی کرکٹ پریکٹس اور فٹنس پر توجہ بھرپور ہے، انٹرویو
جمعہ 9 دسمبر 2022 17:37
(جاری ہے)
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سوال پر شعیب ملک نے کہاکہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا بالکل بھی ارادہ نہیں جب بھی ایسا سوچوں گا سب کو پتہ چل جائے گا، ابھی سارا فوکس کرکٹ پر ہے لیکن لیگ کرکٹ کو کم کردیا ہے، جب بھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ کیا تو لیگ کرکٹ سمیت تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔
کپتان بابر سے دوستی اور بات چیت سے متعلق کیے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں، بابر نے مجھے ایشیا کپ کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ ورلڈکپ میں یہی ٹیم جائے گی، بابر کو جب بھی میری ضرورت پڑی ہمیشہ سے ہوں اور ہمیشہ اس کے پاس رہوں گا۔انھوں نے کہا کہ اگر میں کسی وجہ سے ٹیم میں نہیں ہوا تو ایسا ہر گز نہیں ہے کہ میں بابر سے منہ بنا لوں یا ناراض ہو جاؤں، میری دعائیں ہمیشہ بابر کے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ سے چاہتا ہوں بابر ترقی کرے اور ہمیشہ وہ سرفہرست رہے، مجھے بابر سے کوئی گلہ نہیں تاہم ورلڈکپ کے بعد سے بابر سے کوئی گفتگو نہیں۔ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں میری سلیکشن سے متعلق ٹوئٹ کی وجہ سے قومی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہو سکی وہ غلط سوچتے ہیں، میں نے وہ ٹوئٹ اس لیے کی جو میں نے دیکھا اس میں بہتری آسکی، میں ہرگز دل برداشتہ نہیں ہوں۔ کراچی کنگز کی کپتانی سے متعلق کیے گئے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر میں نے کپتانی ضروری کی ہے لیکن ایک چیز شروع سے واضح کرچکا ہوں کہ میری کپتانی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.